وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سٹیٹ بنک کے سبکدوش ہونے والے گورنر اشرف وتھرا کی ملاقات
15 جولائی 2017 (20:40)
0

سٹیٹ بنک کے سبکدوش ہونے والے گورنر اشرف محمودوتھرا نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار سے الودعی ملاقات کی۔

وزیرخزانہ نے مرکزی بنک کے گورنر کی حیثیت سے اشرف وتھرا کی خدمات کی تعریف کی اور انہیں کامیابی سے مدت پوری کرنے پر مبارکباددی ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اشرف وتھرا اپنی مدت کے دوران اپنے کام کے ساتھ مخلص رہے اور انہوں نے مالیاتی پالیسی اور سرمائے کی منڈی کے قواعد وضوابط پر احسن انداز میں عمل درآمد کیلئے غیر معمولی خدمات سرانجام دیں۔