File photo

وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے:تنویر
15 جولائی 2017 (20:34)
0

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے ہفتہ کی شام شیخوپورہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی ولولہ ا نگیز قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور بجلی کی قلت سمیت ملک کو درپیش بڑے مسائل موثر طور پر حل کرلئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
رانا تنویر نے کہا کہ مسلم لیگ ۔ن عوام کے ووٹ کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفی کا مطالبہ کرنے والوں کو آئندہ انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے کیونکہ وہ بھاری مینڈیٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔