File photo

سیکورٹی فورسز نے قیام امن کیلئے گرانقدر قربانیاں دی ہیں:خٹک
15 جولائی 2017 (20:26)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے قیام امن کیلئے گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز سوات میں پولیس ٹریننگ سکول مینگورہ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے محکمہ پولیس سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کردیا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام محکموں میں اصلاحات کی ہیں۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ نے سیدومیڈیکل کالج، ہاسٹل اوراکیڈمک بلاک کا درجہ بڑھانے کے کام کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبے تقریبا نوے کروڑ روپے کی لاگت سے ڈھائی سال کی مدت میں مکمل ہونگے۔