File photo

فلسطین کی مسجد اقصیٰ کی بندش کی شدید مذمت
15 جولائی 2017 (19:34)
0

فلسطین نے مسجد اقصیٰ کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ کے مذہبی امور کے وزیر شیخ یوسف ادیس نے کہا کہ عبادت کے حق کی ضمانت قانون بھی دیتا ہے اور اس حق کی خلاف ورزی قطعاً قابل قبول نہیں۔
مسجد اقصیٰ کل داخلی راستے پر ہونے والے حملے کی وجہ سے آج بھی بند رہی۔ حملے میں تین فلسطینی اور دو اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔