File photo

اقبال ظفر جھگڑا اور راجہ ظفر الحق کا ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 جولائی 2017 (19:25)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ۔ن کے مرکزی چیئرمین راجہ ظفرالحق سے ملاقات کی۔ انہوں نے بالخصوص خطے میں پیدا ہونے والے مجموعی حالات کے تناظر میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقیاتی عمل جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل اور فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کئے جانے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفا ق کیا۔