File photo

منفی سیاست سے ملک کی ترقی کا عمل متاثر ہوتا ہے:شہباز
15 جولائی 2017 (19:13)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخصوص سیاسی عناصر عوامی مفادات کی قیمت پر ذاتی ایجنڈوں کے حصول کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز لاہور میں رکن قومی اسمبلی رائو محمد اجمل سے ملاقات میں کہی۔

شہباز شریف نے کہا کہ منفی سیاست سے ملک کی ترقی کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔