File photo

یورپی ارکان پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں:مسعود
15 جولائی 2017 (17:23)
0

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے یورپ کے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں۔

انہوں نے یہ بات میڈرڈ میں سیکرٹری بین الاقوامی تعلقات اور سپین کی سوشلسٹ پارٹی کے ترجمان سینیٹرOscar لوپیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت کی باز پرس ہونی چاہئے۔
Oscar لوپیز نے کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کا احترام اور ان کا تحفظ کیا جانا چاہئے۔

سپین کے رہنمائوں نے خطے میں قیام امن کیلئے کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل کی غرض سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
میڈریڈ میںElcano رائل انسٹی ٹیوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث جنوبی ایشیاء کے امن وسلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔