File photo

وزیراعظم نواز شریف کو تقریباً20 کروڑ عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے:آفتاب
15 جولائی 2017 (17:20)
0

پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو تقریباً20 کروڑ عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے اور مٹھی بھر افراد کی طرف سے استعفیٰ دینے کی خواہش ناقابل فہم ہے۔

ہفتہ کے روز اٹک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ .ن کی حکومت نے بڑے منصوبے شروع کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔