File photo

پاکستان اس وقت سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا:فضل
15 جولائی 2017 (17:17)
0

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ پیپرز کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کرے گی۔ انہوں نے ہفتہ کے روز کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ پیپرز کیس کا بدعنوانی کے خاتمے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس کا مقصد ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے اقتصادی محاذ پر موجودہ حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
ایک سوال کے جواب میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اورچین نے 70 برسوں پر محیط دوستی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی سے ملک میں اقتصادی مواقع کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے اس دوستی کی کامیابی کیلئے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔