کیوبا کے صدرنے کہا ہے کہ انقلاب کو تباہ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

رائول کاسترو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیوبا کے بارے میں پالیسی کی مذمت
15 جولائی 2017 (16:09)
0

کیوبا کے صدر رائول کاسترو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیوبا کے بارے میں پالیسی کی مذمت کی ہے۔ کیوبا کی قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقلاب کو تباہ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دیرینہ تنازعات کو استعمال کررہے ہیں اور وہ واپس محاذ آرائی کی طرف آگئے ہیں جس میں55 سال سے ناکامی ہوئی ہے۔