گزشتہ مالی سال کے دوران نہروں کے پشتے مضبوط بنانے ،ان کی حدبندی اورریلوں کی تعمیر پر چودہ ارب روپے خرچ کئے گئے۔

سندھ میں آبپاشی کا نظام جدید خطوط پر استوار
15 جولائی 2017 (15:58)
0

عالمی ماحولیاتی انحطاط اورپانی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر سندھ میں آبپاشی کا نظام جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے الطاف پرزادو نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران نہروں کے پشتے مضبوط بنانے ،ان کی حدبندی اورریلوں کی تعمیر پر چودہ ارب روپے خرچ کئے گئے۔

عالمی بنک کے تعاون سے صوبے میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر اور سیلاب سے بچائو پشتے مضبوط بنانے کا ایک منصوبہ وضع کیاگیا ہے جس پر آٹھ ارب روپے لاگت آئے گی۔متعلقہ ذرائع نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ عالمی حدت اورصوبے میں پانی کی قلت سے نمٹنے کیلئے بھی ایک منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔