فنڈز رواں مالی سال کے دوران واسا کے منصوبوں،سڑکوں کی بہتری اور ملتان شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خرچ کئے جائیں گے۔

عالمی بنک کا ملتان شہر کو بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت 52 کروڑ روپے کے فنڈکااجراء
15 جولائی 2017 (15:38)
0

عالمی بنک نے ملتان شہر کو بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت میونسپل کارپوریشن کے لئے 52 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کئے ہیں۔ ملتان کے میئر نوید آرائیں کے مطابق یہ فنڈز رواں مالی سال کے دوران واسا کے منصوبوں،سڑکوں کی بہتری اور ملتان شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خرچ کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بنک کی امداد سے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے شہری ادارے کو مدد ملے گی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔