وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ قانونی ٹیم رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے اور اپنا موقف عدالت عظمیٰ میں پیش کرے گی۔

سعد رفیق کامشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار
15 جولائی 2017 (15:16)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے پانامہ لیکس کے بارے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانونی ٹیم رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے اور اپنا موقف عدالت عظمیٰ میں پیش کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ الزامات کی سیاست سے ملک کی کوئی خدمت نہیں ہورہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن پاکستان کو ایک مضبوط اور مستحکم ملک نہیں دیکھنا چاہتے۔