انڈر گریجویٹ طلباء نے روبوٹس کی پروگرامنگ میں اپنی مہارت کامظاہرہ کیا ۔

اسلام آباد میں پندرہویں قومی انجینئرنگ و روبوٹس مقابلے کا انعقاد
15 جولائی 2017 (15:03)
0

اسلام آباد میں آج پندرہویں قومی انجینئرنگ و روبوٹس مقابلے کا انعقاد کیاگیا۔ مقابلے میں انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے اداروں کی ایک سوساٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔انڈر گریجویٹ طلباء نے روبوٹس کی پروگرامنگ میں اپنی مہارت کامظاہرہ کیا جبکہ یونیورسٹی سطح کے طالب علموں نے روبوٹ گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کیں جو انہوں نے دفاعی مقاصد سمیت مختلف کاموں کی انجام دہی کے لئے تیار کی گئی ہیں۔
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی ہر سال اس مقابلے کا انعقاد کرتی ہے تاکہ روبوٹس ٹیکنالوجی کے شعبے میں طلباء کی مہارت کو اجاگر کیا جاسکے۔