حج پروازوں کا آغاز24 جولائی سے ہوگا جو آئندہ ماہ کی چھبیس تاریخ تک جاری رہیں گی۔

وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کی رہائش کے انتظامات مکمل کرلئے
15 جولائی 2017 (14:39)
0

وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین کی رہائش کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ وزارت کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے اسلام آبا د کے نمائندے کو بتایا کہ عازمین کی سہولت کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار پانچ سو چھبیس افراد جبکہ 71 ہزار شہری نجی حج آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کریں گے۔

دریں اثنا ء حج پروازوں کا آغاز رواں ماہ کی 24 تاریخ سے ہوگا جو آئندہ ماہ کی چھبیس تاریخ تک جاری رہیں گی۔ عازمین حج وزارت کی ویب سائٹ www.hajinfo.orgپر اپنی پرواز کے اوقات معلوم کرسکتے ہیں