بھارت مقبوضہ وادی سے اپنی فوجوں کو واپس بلائے : سید علی گیلانی
15 جولائی 2017 (14:27)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ میں منظورکی گئی قراردادوں پر من و عن عملدرآمد کیا جائے کیونکہ جموں و کشمیر کی 95فیصد آبادی بھارتی تسلط سے آزادی چاہتی ہے۔

سری نگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ وادی سے اپنی فوجوں کو واپس بلانا چاہیے انہوں نے کہا جنگ تنازع کشمیر کا نہ تو کوئی حل ہے اور نہ ہی کوئی آپشن ہے۔