وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ترقی کے جاری سفر کو سازشوں کے ذریعے روکنے کی ہر کوشش ملک سے دشمنی کے مترادف ہوگی۔

حکومت عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے مشن کو حقیقت کا روپ دے رہی ہے:شہبازشریف
15 جولائی 2017 (13:15)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے مشن کو حقیقت کا روپ دے رہی ہے۔
آج لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے منتخب نمائندوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی کے مخالف بے بنیاد الزامات کے ذریعے حکومت کیخلاف سازشیں کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقی کے جاری سفر کو سازشوں کے ذریعے روکنے کی ہر کوشش ملک سے دشمنی کے مترادف ہوگی۔