سعودی فرمانروا نے دولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی کے لئے اتحاد کی سربراہی کے حوالے سے امریکہ کے کردار کو بھی سراہا۔

شاہ سلمان کی امریکی صدرکو موصل میں دولت اسلامیہ کے خلاف کامیابی پر مبارکباد
15 جولائی 2017 (13:12)
0

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز بن السعود نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو عراق کے شہر موصل میں دولت اسلامیہ کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ سلمان نے دولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی کے لئے اتحاد کی سربراہی کے حوالے سے امریکہ کے کردار کو بھی سراہا۔
امریکی صدر نے بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سعودی عرب کے موقف پر اطمینان کااظہار کیا۔