ہوا بازی کے مشیر نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

گلگت اورسکردو کیلئے جلد پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع کی جائیں گی:سردار مہتاب
15 جولائی 2017 (13:05)
0

ہوا بازی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ گلگت اورسکردو کیلئے جلد پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع کی جائیں گی تاکہ شمالی علاقہ جات میں سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ان خصوصی پروازوں کے آغاز سے نہ صرف ملک کی معیشت مضبوط ہوگی بلکہ پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہوگا کیونکہ شمالی علاقے مختلف ادبی اورثقافتی تمدن کاگہوارہ ہیں۔
ہوا بازی کے مشیر نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔