سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ یہ منصوبہ142 ارب روپے کی لاگت سے آئندہ سال کے آخرتک مکمل کرلیا جائے گا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے پر تعمیراتی کام تیز
15 جولائی 2017 (12:41)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے پر تعمیراتی کام تیز کردیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے مطیع اللہ کو بتایا کہ یہ منصوبہ ایک سو بیالیس ارب روپے کی لاگت سے آئندہ سال کے آخرتک مکمل کرلیا جائے گا۔

دوسو پچاسی کلو میٹر طویل ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے جس کی تکمیل سے ملک میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔