جنیوامیں شام سے متعلق بات کا تازہ ترین دور کسی پیشرفت کے بغیر ختم
15 جولائی 2017 (08:53)
0

جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام شام کے بارے میں ہونیوالی امن بات چیت کا تازہ ترین دورکسی پیشرفت کے بغیر ختم ہوگیاہے۔ بات چیت کے اس ساتویں دور میں تنازع کے تصفیے کیلئے شام کی حکومت کے ایک وفد اورباغیوں کے مذاکرات کاروں نے شرکت کی۔

بعدمیں جنیوا میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے شام کیلئے اقوا م متحدہ کے نمائندے سٹیفن دی مستورا نے ستمبر کے شروع میں امن بات چیت کاآٹھواں دور کرانے کا عندیہ دیاہے۔