ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان:محکمہ موسمیات
15 جولائی 2017 (08:22)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور مرطوب رہے گا۔
تاہم زیریں سندھ میں میرپورخاص، حیدرآباد اورکراچی ڈویژنوں کے علاوہ سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینظیرآباد،ژوب، سبی ،نصیرآباد اورقلات، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، لاہور،گوجرانوالہ، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان ڈویژنوں، فاٹااورکشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔