file Photo

پاکستان ، برطانیہ دوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنایاجائے گا:ابن عباس
15 جولائی 2017 (07:25)
0

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرسیدابن عباس نے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنایاجائے گا او ر برطانیہ میں مقیم دس لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی بہتری کیلئے کام جاری رکھاجائے گا ۔وہ لارڈمیئراورنئے منتخب ارکان سمیت پاکستانی نژادبرطانوی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے لندن میں اپنے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کررہے تھے۔
سیدابن عباس نے ارکان پارلیمنٹ کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی باشندوں اورپاکستان اوربرطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلاء کے بعد پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافے سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی ہائی کمشنرنے شرکاء کوپاکستان کے سترویں یوم آزادی اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیا ن سفارتی تعلقات کے قیام کے سترسال مکمل ہونے کے حوالے سے ہائی کمیشن کی کوششوں اور اقدامات کے بارے میں بھی بتایا جن کامقصددونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بناناہے۔