file Photo

 مون سون کی شدید بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے چوکس ہیں:این ڈی ایم اے
15 جولائی 2017 (06:55)
0

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے یقین دلایا ہے کہ ملک میں مون سون کی شدیدبارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو چوکس کردیاگیاہے۔
ایک انٹرویو میں ادارے کے رکن بریگیڈیئرمختاراحمدنے کہاکہ حکومت نے آنے والے دنوں میں سیلاب کے حوالے سے لوگوں کومختلف پیشگی ہدایات جاری کردی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے تمام صوبائی اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فنڈزفراہم کردیئے گئے ہیں۔