file Photo

افغانستان، امریکی فوج کی کاروائی ، دولت اسلامیہ گروپ کا سرغنہ ابو سعید ہلاک
15 جولائی 2017 (06:41)
0

افغانستان کے صوبہ کنڑمیں امریکی فوج کی ایک کارروائی میں ملک میں دولت اسلامیہ گروپ کے سرغنہ ابوسعیدہلاک ہوگیاہے۔
یہ بات پینٹاگون کے ترجمان Dana White نے واشنگٹن میں ایک بیان میں بتائی۔
ترجمان نے کہاکہ عسکریت پسند گروہ کے دیگر ارکان بھی کارروائی میں ہلاک ہوئے جس سے گروپ کے افغانستان میں اپنی موجودگی کو توسیع دینے کے منصوبے متاثر ہوں گے۔