File Photo

عراق: دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں کو موصل یونیورسٹی کیمپس سے واپس دھکیل دیا گیا
15 جنوری 2017 (11:34)
0

عراق کی سپیشل فوج نے دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں کو موصل یونیورسٹی کیمپس سے واپس دھکیل دیا ہے۔

انسداد دہشت کی سروس کے لیفٹیننٹ جنرل عبدالوہاب اسعدی نے صحافیوں کو بتایا کہ فوج نے ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ دندان سازی اور آثار قدیمہ کے شعبوں جنگجوئوں کا صفایا کردیا ہے۔
عراقی فوج کو کیمیاوی مواد بھی ملا ہے جس سے دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں نے ہتھیار بنانے کی کوشش کی تھی۔
ادھر عراقی پولیس کے دستوں نے شہر کے جنوب مشرق میں متوازن پیش قدمی کرتے ہوئے دریائے دجلہ کے گرد نواح کے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
پولیس نے موصل سے کرکوک شہر کو ملانے والی شاہراہ کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے۔