ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلوچستان سے ''را'' ایجنٹ کی گرفتاری،مودی کا بیان بھارت کے ملوث ہونے کو تقویت دیتا ہے۔

بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے:زکریا
15 اگست 2016 (22:20)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالاتِ حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے تخریبی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا ٹھوس ثبوت ہے۔
نفیس زکریا نے کہا کہ بلوچستان کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان بھی پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کو تقویت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پاکستان پر الزام لگا کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔