چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ یونس اور مصباح میچ وننگ پلیئر ہیں۔

 دورہ آسٹریلیا:شہریار مصباح کی کپتانی کے متمنی
15 اگست 2016 (22:06)
0

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ چاہیں گے کہ مصباح الحق آسٹریلیا میں بھی ٹیم کی قیادت کریں،اوول میں پاکستانی ٹیم نے شاندار جیت حاصل کر کے انگلینڈ کو 2006کا جواب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ سے متعلق رائے دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں مصبا ح الحق آسٹریلیا میں بھی قومی ٹیم کی قیادت کریں یونس خان اور مصباح الحق میچ وننگ پلیئر ہیں دونوں کی پرفارمنس سب کے سامنے ہے ایسے پلیئرز کی ٹیم کو ضرورت ہے اور حالیہ سیریز میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے ۔ مصباح الحق اور یونس خان کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مصبا ح الحق ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلیوں کے خواہاں ہیں ،خواہش ہے کہ پاکستان سپر لیگ 2017کا فائنل لاہورمیں ہو۔