وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے میں سڑکوں ، بجلی اور توانائی کے منصوبوں سمیت بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

اقتصادی راہداری، گوادر میں صنعتی ترقی سے مقامی افراد کو فائدہ ہوگا:جام کمال
15 اگست 2016 (20:40)
0

پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر مملکت جام کمال خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بڑے منصوبے سے گوادر سے کاشغر تک تجارت کو فروغ حاصل ہوگااورصوبے میں سڑکوں ، بجلی اور توانائی کے منصوبوں سمیت بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
وزیر پٹرولیم نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور گوادر میں صنعتی ترقی سے مقامی افراد کو فائدہ ہوگا۔
جام کمال خان نے مقامی نوجوانوں سے کہا کہ وہ صوبے میں روزگار کے شاندار مواقع سے فائدہ اُٹھانے کیلئے پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت حاصل کریں۔