عشرت العباد نے کہا کہ بد عنوانی کے ناسور کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائیگا۔

گورنر سندھ قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کے معترف
15 اگست 2016 (20:38)
0

سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بد عنوانی ایک ناسور ہے جس کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی جس میں قومی احتساب بیورو کی طرف سے وصول کئے گئے پندرہ کروڑ دس لاکھ روپے سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر گورنر نے قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ بد عنوانی کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کر رہا ہے۔