File Photo

افسران دیانتداری اور لگن کیساتھ فرائض سرانجام دیں:سردار رضا
15 اگست 2016 (20:28)
0

چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے الیکشن کمیشن افسران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری اور لگن کے ساتھ بلا خوف وخطر ادا کریں۔
پیر کے روز اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے عملے کیلئے استعداد کار میں اضافے کے تربیتی کورس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کی کوششیں صرف اسی صورت کامیاب ہوسکتی ہیں جب الیکشن کمیشن کے افسران کو انتخابی عمل پر گرفت حاصل ہو۔