چین میں پاکستان کی زرعی مصنوعات کیلئے وسیع مواقع ہیں:سن ویڈانگ
15 اگست 2016 (20:21)
0

پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈانگ نے کہا ہے کہ چین میں پاکستان کی زرعی مصنوعات کیلئے بڑے مواقع ہیں۔
انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایوان صدر میں مینگو فیسٹیول کے موقع پر ریڈیو پاکستان کے نمائندے زاہد حمید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے گزشتہ برس بے شمار پاکستانی زرعی مصنوعات درآمد کیں لیکن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے بعد چین کو پاکستانی مصنوعات کی برآمد کے مزید مواقع ہوں گے۔