پروگرام کی چیئرپرسن نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم پاک وہند کا نامکمل ایجنڈا ہے

مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے:ماروی
15 اگست 2016 (19:47)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم پاک وہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اس مسئلے کا حل خطے میں امن اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا اور چکوٹھی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ماروی میمن نے پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا اور ریلیاں نکالیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا ارتکاب کرتے ہوئے بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار ،زخمی اور شہید کررہا ہے اور پیلٹ گنز جیسے خطرناک ہتھیار استعمال کررہا ہے۔