نوازشریف کا جموں وکشمیر کے عوام کے منصفانہ نصب العین کی حمایت کا اعادہ۔

مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے:وزیراعظم
15 اگست 2016 (19:14)
0

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے پرامن تصفیے کا تہیہ کررکھا ہے۔

انہوں نے یہ بات آزاد جموں وکشمیر کے صدر کیلئے پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار مسعود خان سے پیر کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
نواز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اب بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے۔
وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان جموں وکشمیر کے عوام کے منصفانہ نصب العین کی حمایت کرتا رہے گا۔
وزیراعظم نے مختلف سفارتی ذمہ داریوں خصوصاً اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کے طور پر تعیناتی کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر مسعود خان کے کردار کی تعریف کی۔
مسعود خان نے آزاد جموں وکشمیر کیلئے انہیں مسلم لیگ نون کا صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔