وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کررہے ہیں۔

File Photo

حکومت عوام کی خوشحالی کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے:شہباز
15 اگست 2016 (17:20)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے۔ پیر کے روز لاہور میں ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے اب ملک معاشی طور پر مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 2018 تک دنیا میں ایک روشن، پرامن ،محفوظ اور ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔