مراد علی شاہ نے کندھ کوٹ بائی پاس کی تعمیر کی بھی ہدایت کی ۔

File Photo

وزیراعلیٰ سندھ کی دریائے سندھ پر پل کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت
15 اگست 2016 (17:18)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گھوٹکی اور کندھ کوٹ کے اضلاع کو ملانے کے لئے دریائے سندھ پر پل کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں صوبے میں شاہراہوں کے منصوبوں کا جائزہ لیاگیا۔

وزیراعلیٰ نے کندھ کوٹ بائی پاس کی تعمیر کی بھی ہدایت کی ۔ یہ منصوبہ سرکاری اورنجی شراکت داری کے تحت سات ارب بیس کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔