خط میں مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

File Photo

اعزاز احمد چوہدری کی بھارتی سیکرٹری خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت
15 اگست 2016 (17:14)
0

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کیلئے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہیں یہ دعوت پیر کے روز اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کو ایک خط کے ذریعے دی گئی۔

خط میں مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ خط میں تنازع کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے دونوں ملکوں کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔