کانفرنس جنوبی ایشیا میں مضبوط بین الپارلیمانی روابط کی بنیاد بنے گی۔

پہلی دو روزہ سارک ینگ پارلیمنٹرین کانفرنس منگل سے شروع
15 اگست 2016 (15:21)
0

پہلی دو روزہ سارک ینگ پارلیمنٹرین کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے۔ یہ کانفرنس قومی اسمبلی اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروس مشترکہ طور پر کانفرنس کی میزبانی کررہے ہیں۔

کانفرنس جنوبی ایشیا میں مضبوط بین الپارلیمانی روابط کی بنیاد بنے گی۔  سارک کے رکن ملکوں سے تقریباً پچاس پارلیمانی مندوب اور چھ عالمی ماہرین کانفرنس میں شرکت کریں گے۔