وزیر ریلوے نے کہاکہ اس منصوبے کا مقصد، مسافروں اور ریلوے پٹڑی کے نواحی علاقوں میں مقیم لوگوں کو شفاف اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔

پاکستان ریلوے سبز ریلوے کوریڈور قائم کرے گا
15 اگست 2016 (14:19)
0

پاکستان ریلوے پٹڑی کے دونوں جانب سبز ریلوے کوریڈور قائم کرے گا۔ اس ضمن میں پیر کے روز لاہور میں پاکستان ریلوے اور پاکستان ہارٹیکلچر ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے تحت منصوبے کے پہلے مرحلے میں822 کروڑ روپے کی لاگت سے شادرہ سے رائیونڈ تک 40 کلو میٹر طویل کوریڈور تعمیر کیا جائے گا یہ منصوبہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ اس منصوبے کا مقصد، مسافروں اور ریلوے پٹڑی کے نواحی علاقوں میں مقیم لوگوں کو شفاف اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے شہروں میں بھی اس منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔