قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے ارکان اُن کا انتخاب کریں گے۔

آزاد کشمیر کے صدر کا انتخاب منگل کے روز ہوگا
15 اگست 2016 (14:12)
0

آزاد کشمیر کے صدر نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزاد جموں وکشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس کل مظفر آباد میں طلب کیا ہے۔   قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے ارکان ریاست کے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔

قانون ساز اسمبلی کے اڑتالیس اور کشمیر کونسل کے سات ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مسعود خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر آزاد کشمیر کے صدر کے عہدے کے لئے امیدوار ہیں۔