اب تک دو لاکھ تیس ہزار خاندان اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔

File Photo

فاٹا کے عارضی بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جاری
15 اگست 2016 (14:08)
0

فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا عمل جاری ہے اور اب تک دو لاکھ تیس ہزار خاندان اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔  ان عارضی طور پر بے گھر افراد کا تعلق خیر، کرم، اورکزئی، شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں سے تھا۔

واپس جانے والے ہر خاندان کو تیس ہزار روپے نقد امداد اور چھ ماہ کا راشن بھی فراہم کیا جارہاہے۔