جے یوآئی (ف) کے سربراہ نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

File Photo

وزیراعلیٰ بلوچستان سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات
15 اگست 2016 (13:55)
0

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے کوئٹہ دھماکے میں وکلاء ' صحافیوں اور عام لوگوں کی شہادت پر وزیر اعلیٰ سے تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت دہشت گردی میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔ جے یوآئی (ف) کے سربراہ نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔