وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی جارحیت کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں کرسکتی۔

File Photo

مقبوضہ کشمیر کی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے:فاروق حیدر
15 اگست 2016 (13:35)
0

آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر کی حکومت بھارت سے آزادی کی جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کی سیاسی' سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں کرسکتی اور انہیں ایک روز آزادی مل کر رہے گی۔