راولپنڈی اور اسلام آباد سے ہزاروں افراد نے آزادی ٹرین کودیکھا۔

آزادی ٹرین فیصل آباد کیلئے روانہ
15 اگست 2016 (13:30)
0

آزادی ٹرین راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر دو روز قیام کے بعد پیر کے روز فیصل آباد کیلئے روانہ ہو گئی۔

نظریہ پاکستان' بابائے قوم محمد علی جناح کی زندگی اور قیام پاکستان کیلئے دی جانے والی قربانیوں سے متعلق معلوماتی تصاویر آزادی ٹرین میں لگائی گئی ہیں جنہیں عوام بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد سے ہزاروں افراد نے آزادی ٹرین کودیکھا۔