وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ ہم سب کوپاکستان کی خوشحالی اورترقی کے لئے کوششیں کرنا ہوںگی۔

اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے:شہباز شریف
15 اگست 2016 (00:32)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ انہوں نے ملک کی ترقی کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے یہ بات رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار سے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج لاہور میں ان سے ملاقا ت کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہمیں پاکستان کی خوشحالی اورترقی کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں آگے بڑھ رہی ہے۔