وزیر تجارت نے کہا ہے کہ پاکستان کو خوشحال اور پرامن ملک بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔

حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیابی سے آگے بڑھایا ہے : خرم دستگیر
15 اگست 2016 (00:27)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کو کامیابی سے آگے بڑھایا ہے۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں یوم آزادی کے حوالے سے ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خوشحالی اور پرامن ملک بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑ ی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔
انقرہ میں بھی یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ،پاکستانی سفیر سہیل محمود نے قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت اور آبائو اجداد کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔