پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز برابرکردی ہے ۔

 قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی یوم آزادی پر قوم کیلئے خصوصی تحفہ ہے:صدر ، وزیراعظم
15 اگست 2016 (11:07)
0

اوول میں چوتھے اورآخری کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے ہرا کر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو ، دو سے برابرکردی یونس خان کو شاندار ڈبل سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا جبکہ کپتان مصباح الحق اور انگلینڈ کے کرس ووکس مشترکہ طورپر سیریز کے بہترین کھلاڑی قراردئیے گئے ۔

صدر ممنون حسین اوروزیراعظم نوازشریف نے انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے ۔ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کی کامیابی پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کیلئے خصوصی تحفہ ہے ۔