صنعت اور پیداوار ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ اس سکیم کا مقصد ملک میں گھریلو صنعتوں اور فیکٹریوں کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔

پچاس کروڑ روپے کی پیشگی سرمایہ کاری کے ساتھ صنعت شروع کرنے کی سکیم متعارف
15 اگست 2016 (10:19)
0

حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے پچاس کروڑ روپے کی پیشگی سرمایہ کاری کے ساتھ صنعت شروع کرنے کی سکیم متعارف کروائی ہے۔ صنعت اور پیداوار ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ اس سکیم کا مقصد ملک میں گھریلو صنعتوں اور فیکٹریوں کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ اس سکیم میں صنعتی پارکوں اور خصوصی اقتصادی زونز کا قیام شامل ہے' صنعت کاروں کے لئے کئی مراعات کی پیشکش کی گئی ہے جن میں دس سال کے لئے آمدنی پر تمام ٹیکسوں سے استثنیٰ شامل ہے۔