مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماڈاکٹر شام سندر نے کہا کہ سندھ میں اقلیتوں نے وزیراعظم کے ترقی کے ایجنڈے کو بہت سراہا ہے۔

وزیراعظم کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
15 اگست 2016 (09:43)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے کیونکہ ملک کے شہری ہونے کی حیثیت سے انہیں مساوی حقوق حاصل ہیں۔مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما ڈاکٹر شام سندر ایڈوانی سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی نصب العین اور ترقی کے لئے اقلیتوں کے موثر کردار اور قربانیوں کی تعریف کی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈاکٹر شام سندر نے کہا کہ سندھ میں اقلیتوں نے وزیراعظم کے ترقی کے ایجنڈے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کو بہت سراہا ہے۔ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور پارٹی کے انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔