یہ اعلان وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ہفتے کی شام چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا

file photo

چیئرمین سینیٹ کااپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کا عزم
15 اپریل 2017 (22:09)
0

چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
یہ اعلان وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ہفتے کی شام چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے میاں رضا ربانی کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔وزیرخزانہ نے ایوان کے اجلاسوں کے دوران وزراء کی موجودگی کی یقینی دہانی بھی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ تمام وزراء کو پارلیمانی امور کو اہمیت دینے کا پابند بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کا اجلاس پیر کو شروع ہوگا اس بارے میں نوٹیفکیشن کل جاری کردیا جائیگا۔


comments powered by Disqus